ٹوکیو:مشن کمانڈر نے جمعہ کو کہا کہ ہتھیلی کی جسامت والا ایک جاپانی سیٹلائٹ جو زمین کے گرد مدار میں ہے مورس کوڈ میں ایک پیغام فلیش کرے گا جو اگلے ماہ سے پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔
محققین پر امید ہیں کہ یہ سیٹلائٹ، جو 10 سینٹی میٹر کا ایک مکعب جسم ہے اور جمعہ کو عالمی خلائی اسٹیشن سے لانچ کیا گیا، رات کو آسمان سے ایل ای ڈی پیغام رسانی کرنے والا پہلا مداروی جسم بن جائے گا۔
فوکوکا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر تاکوشی تاناکا نے کہا، یہ پیغام اصل میں صرف جاپان میں دیکھے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم پوری دنیا میں موجود لوگوں نے کہا ہے کہ جب سیٹلائٹ ان کے اوپر سے گزرے تو وہاں بھی پیغام رسانی کرے۔
ایل ای ڈی پیغامات نشر کرنے کے علاوہ کیمرے سے لیس یہ سیٹلائٹ زمین کی تصاویر بھی لے گا اور زیادہ رفتار سے ڈیٹا منتقلی کے ایک تجربے کے دوران انہیں مرکز کو بھیجے گا۔
شمسی توانائی سے چلنے والا یہ آلہ عالمی خلائی اسٹیشن سے 390 کلومیٹر کی بلندی سے چھوڑا گیا تھا اور اب باقاعدہ مدار میں ہے۔