جاپان کے چوٹی کے تین کار ساز ادارے چین میں پیداوار نصف کر دیں گے

ٹوکیو: پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان کے تین چوٹی کے کار ساز ادارے ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین علاقائی تنازع کے بعد فروخت میں آنے والی مندی کی وجہ سے چین میں پیداوار نصف کر دیں گے۔

نیکےئی بزنس ڈیلی کے مطابق، جب چین کے ایک ہفتہ طویل قومی دن کی تعطیلات کے بعد کارکن پیر کو کام پر واپس آئے تو ٹیوٹا، ہنڈا، اور نسان تینوں ہی اپنی پیداوار کم و بیش نصف درجے پر بحال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ نسان اپنی رات کی شفٹ کو معطل کر دے گا اور اپنے چینی کارخانوں کو “فی الوقت” صرف دن میں چلائے گا، جبکہ ٹیوٹا کام کے گھنٹوں میں کٹوتی کرے گا اور پروڈکشن لائنوں کو کم رفتار پر چلائے گا۔

اطلاعات کے مطابق چین میں ٹیوٹا کی فروخت مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر پر تنازع کی وجہ سے ، جنہیں جاپان کنٹرول کرتا ہے لیکن چین بھی دعوے دار ہے،ستمبر میں اگست کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہو گئی۔

پورے چین میں جاپانی کارخانوں اور کاروباروں نے ستمبر میں ان خدشات کی بنا پر بندش کر دی تھی یا آپریشن محدود کر دیئے تھے کہ ٹوکیو کی جانب سے جزائر کے قومیائے جانے کے خلاف جاری احتجاجوں کی وجہ سے کارکن نشانہ بن سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.