ساتھی پر مہلک وار کرنے والا آدمی گیفو میں زیر حراست

گیفو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے صوبہ گیفو میں ایک آدمی کو ایک دوسرے شخص کے قتل کے شہبے میں حراست میں لیا ہے، جس کے ساتھ وہ اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق، 24 سالہ مشتبہ ہایاتو گوتو جو ایک سہولتی اسٹور کا ملازم ہے، نے 26 سالہ ماساتوشی میزونو کو قتل کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ میزونو، جو کرین ورکر تھا، اپنے اپارٹمنٹ واقع کانی، صوبہ گیفو ، جہاں وہ گوتو کے ساتھ رہتا تھا، میں ہفتے کی رات مردہ پایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے سینے پر خنجر کے کئی زخم لگے۔

گوتو کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، اس نے میزونو پر سوتے وقت خنجر کے وار کیے۔ اس نے کہا کہ میزونو ہمیشہ اس کی عادات پر تنقید کرتا رہتا تھا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران میزونو کے رفیقانِ کار کے تفتیش کاروں کو دئیے گئے بیانات کے مطابق، دونوں آدمیوں میں پیسے پر بھی مسئلہ پیدا ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.