آئی ایم ایف کا سست پڑتی بڑھوتری کے دوران حکومتی قرضوں پر انتباہ

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ نے منگل کو اراکین کی جانب سے حکومتی قرضہ کم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی تاہم خبردار کیا کہ یہ بوجھ اب بھی خطرے کا باعث ہے چونکہ عالمی معیشت سست پڑ رہی ہے۔

سال میں دو بار شائع ہونے والی مالیاتی مانیٹرنگ رپورٹ میں فنڈ نے 60 رکن ممالک، بشمول امریکہ، چین، جاپان، یونان، بھارت، اور برازیل، کی مالیاتی صحت کا جائزہ لیا، اور دریافت کیا کہ ان میں سے تقریباً نصف اگلے سال تک اپنا بجٹ خسارہ مالیاتی بحران سے قبل کے درجے تک لانے کے ہدف کو پورا کرنے کے قریب تھے۔

رپورٹ کے مطابق، “حکومتی مالیات کی بحالی میں قابل ذکر پیش رفت کے باوجود، مالیاتی زد پذیریاں اب بھی اچھی خاصی ہیں”۔

اس نے مزید کہا، “تاہم منڈیوں کے یہ معمولی ردعمل مسلسل مالیاتی تطبیق اور  بڑھوتری کے موافق ماحول پر منحصر ہیں۔”

“مالیاتی توازن میں بہتری کی بات سب سے زیادہ ترقی یافتہ معیشتوں میں کی جاتی ہے، جہاں مالیاتی صدمہ بڑا تھا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.