19 سال قبل جاپان میں قتل کرنے پر تھائی شخص زیر حراست

بینکاک: پولیس نے پیر کو کہا کہ جاپان میں 19 سال قبل کیے جانے والے ایک قتل میں مطلوب ایک تھائی شخص کو جنوبی تھائی لینڈ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایک جاپانی عدالت نے 1993 میں اس برس ٹوکیو میں میگومی آواجی کے قتل پر ویراسک ائیامفونگسا کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

پولیس کرنل پراسوپچوک پرومّون نے کہا، 39 سالہ ویراسک کو اتوار کو جنوبی تھائی لینڈ میں ناکھون سی تھامّاراٹ سے ایک بس میں سے حراست میں لیا گیا۔

ویراسک، جو سابق بار ورکر ہے، نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ اس نے ایک جھگڑے کے دوران 33 سالہ خاتون کو قتل کیا تھا۔

ویراسک پر تھائی لینڈ کے عدالتی نظام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا چونکہ دونوں ممالک میں تحویل مجرمین کا معاہدہ موجود نہیں ہے۔

اسے قتلِ عمد کے الزام کا سامنا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا موت ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.