ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے پیر کو کہا کہ وہ اس ہفتے اپوزیشن رہنماؤں سے ملنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ ان سے خسارے پورا کرنے کے لیے بانڈ جاری کرنے اور کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے بل دائت سے پاس کروانے پر بات چیت ہو سکے۔
تاہم، نو منتخب شدہ ایل ڈی پی صدر شینزو ایبے نے رپورٹروں کو بتایا کہ قبل ازیں کہ ایل ڈی پی اور اس کی اتحادی نیو کومیتو پارٹی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان ( ڈی پی جے) سے ملاقات کر سکیں، نودا کو ایوانِ زیریں کو تحلیل کرنے کی تاریخ دینا ہو گی، جو ترجیحی طور پر نومبر میں ہو۔
ڈی پی جے کے دوبارہ رہنما منتخب ہونے کے بعد سے نودا نے بار بار کہا ہے کہ وہ “جلد” ہی ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیں گے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کی شرط کے طور پر ایوانِ زیریں کو تحلیل کرنے کی تاریخ مقرر کرنے پر تیار نہیں۔
نودا نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کے لیے بانڈ جاری کرنے کا بل اشد ضروری ہے اور قومی مالیات کو مستحکم کرنے کے لیے فوری طور پر قانون کی صورت میں منظور کیا جانا چاہیے۔