ٹوکیو: پچھلے سال ٹوکیو میں اسٹیشنوں پر پلیٹ فارموں سے چھلانگ لگا کر یا گر کر خودکشی کرنے والے لوگوں پر مشتمل حادثات کی تعداد کم کرنے کے لیے وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ و سیاحت نے ٹوکیو کے 235 اسٹیشنوں پر خودکار گیٹ نصب کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔
ایک وزارتی ترجمان نے منگل کو کہا، تاہم ان پر کام تکنیکی دشواریوں اور بڑھتی ہوئی لاگتوں کی وجہ سے سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزارتی اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال ٹوکیو میٹروپولیٹن کے علاقے میں ٹرین اسٹیشنوں پر گرنے کی وجہ سے 209 حادثات ہوئے۔ بڑے اسٹیشنوں، جو روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ مسافروں سے نپٹتے ہیں، جیسا کہ شینجوکو، ٹوکیو، شیبویا اور شیناگاوا، پر اس قسم کے حادثات پانچ برسوں میں 30 فیصد بڑھ گئے ہیں۔
وزارتِ ٹرانسپورٹ ٹرین آپریٹروں پر بھی زور دے رہی ہے کہ وہ کاروباری اسٹیشنوں پر بینائی سے معذور افراد کو پٹڑیوں پر گرنے سے بچانے کے لیے پلیٹ فارموں پر نو ڈیزائن شدہ “بریل بلاکس” – اٹھے ہوئے حصوں والی پیلی پٹیاں – نصب کریں۔