شیزوؤکا کی اسمبلی نے ہاماؤکا پلانٹ دوبارہ چلانے پر ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے والا آرڈیننس مسترد کر دیا

شیزوؤکا: شیزوؤکا کی صوبائی اسمبلی نے جمعرات کو ایک آرڈیننس کے مسودے کو مسترد کر دیا جس میں بند پڑے ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر کو دوبارہ چلانے پر ریفرنڈم کا کہا گیا تھا۔ اسے 17 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

شیزوؤکا کے گورنر ہئےتا کاواکاتسو نے یہ آرڈیننس پچھلے ماہ جمع کروایا تھا۔ اس کا مسودہ تب تیار کیا گیا جب شیزوؤکا میں ایک شہری گروپ نے چوبو الیکٹرک پاور کو کے زیر انتظام چلنے وال بجلی گھر کو دوبارہ چلانے کے لیے سلسلے میں ریفرنڈم کے لیے درکار دستخط حاصل کر لیے۔

اس گروپ، جو اپنے آپ کو گینپاتسو کین مِن توہیو شیزوؤکا (ایٹمی بجلی پر شیزوؤکا کے لوگوں کا ایک ووٹ) کہتا ہے، نے 165127 دستخط اکٹھے کیے۔

ٹوکیو اور اوساکا میں ایٹمی بجلی گھروں پر ریفرنڈم کروانے کے خواہشمند ایسے ہی گروپوں کو ٹوکیو میٹروپولیٹن اسمبلی اور اوساکا سٹی اسمبلی نے مسترد کر دیا تھا، اگرچہ انہوں نے کافی ووٹروں سے دستخط اکٹھے کر لیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.