واشنگٹن: جاپان نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے ساتھ اس کے اتحاد نے ٹوکیو اور ابھرتے ہوئے چین کے درمیان علاقائی تنازع میں سد راہ کا کام کیا ہے، جبکہ اس نے جھگڑے میں ٹھہراؤ کی اپیل کی۔
واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ متنازع جزائر، جو جاپانی میں سین کاکو اور چینی میں دیاؤ یو کہلاتے ہیں، پر جانبداری نہیں برت رہا تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ اس کا جاپان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ٹوکیو کے زیر انتظام تمام علاقوں کو کور کرتا ہے۔
واشنگٹن میں جاپان کے سفیر اچیرو فوجی ساکانے کہا، امریکہ “کہہ چکا ہے کہ وہ علاقائی سالمیت کے معاملے پر جانبداری نہیں دکھاتے تاہم اس نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ امریکہ جاپان سیکیورٹی انتظامات اُن جزائر کو بھی کور کریں گے”۔
انہوں نے بروکنگز انسٹیوشن تھنک ٹینک میں کہا، “میرا خیال ہے کہ یہ ایک اہم سدراہ بناتا ہے”۔