ٹوکیو: فوجتسو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کا نیا ایروز ایف اسمارٹ فون، جسے فوجتسو موبائل کمیونیکیشنز نے تیار کیا ہے، 2 نومبر تک جاپان میں کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن اور اوکی ناوا سیلولر ٹیلیفون کمپنی کے ذریعے دستیاب ہو گا۔
اے یو کی فور جی ایل ٹی ای انتہائی رفتار کی حامل ڈیٹا کمیونیکیشن سروس کے ساتھ ایروز ایف سادہ اور جامع ڈیزائن کا حامل ہے جبکہ ساتھ ہی قابلیتوں کی ایک بڑی تعداد پیش کرتا ہے، بشمول ایک اعلی کارکردگی کا حامل ڈوئل کور سی پی یو، فوجتسو کے ہیومن سنٹرک انجن کا ایک تازہ ورژن، اور ایک اعلی کارکردگی والا کیمرہ جو کم روشنی میں خوبصورت تصاویر کھینچ سکتا ہے، اور اس کےساتھ ساتھ نیکسیکو، جو توانائی بچانے میں معاونت کرتا ہے، اور اسکریچ اور انگلیوں کے نشان کےخلاف مزاحم ایک “الٹر ا ٹچ گارڈ پلس” کوٹنگ۔