اوئی ری ایکٹر تلے فالٹ لائن کی تفتیش 2 نومبر سے شروع ہو گی

ٹوکیو: نو تخلیق شدہ ایٹمی نگران اتھارٹی نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ صوبہ فوکوئی میں اوئی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 4 تلے فالٹ لائن کی تفتیش 2 نومبر سے شروع کرے گا۔

سانکےئی شمبن نے اطلاع دی کہ یہ ری ایکٹر، جسے جولائی میں کانسائی الیکٹرک پاور کو نے دوبارہ چلایا تھا، ممکنہ طور پر فعال فالٹ لائن پر واقع ہے جو 900 میٹر طویل ہے۔ اس وقت، نائب وزیر تجارت و صنعت سیشو ماکینو نے کہا تھا کہ ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں چونکہ فالٹ لائن کے بارے خیال تھا کہ وہ غیر فعال ہے۔

دریں اثنا، ہوکوریکو الیکٹرک پاور کو نے حکومت کو اطلاع دی ہے کہ وہ اگلے ہفتے صوبہ اشی کاوا میں واقع اپنے 19 سال پرانے شیکا ایٹمی بجلی گھر تلے واقع فالٹ لائن کا معائنہ کر رہا ہے تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ وہ فعال ہے یا نہیں۔

قانون فعال فالٹ لائنوں پر ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.