ٹوکیو: جاپان میں امریکی سفیر نے بدھ کو ایک ایسے جزیرے پر دو امریکی فوجی ملازمین کے ہاتھوں ایک عورت کے ساتھ ریپ پر “مکمل اور صریح تعاون” کا وعدہ کیا جو امریکی فوج کی میزبانی سے تنگ آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “نہ صرف میں بطور امریکی سفیر، بلکہ پوری امریکی حکومت بشمول ہماری فوج پورے دل و جان سے کام کرنا جاری رکھے گی تاکہ اوکی ناوا کے لوگوں اور جاپان کے لوگوں کا دل جیتا جا سکے”۔
اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما، جو جزیرے پر امریکی موجودگی کی تعداد کے بڑے ناقد ہیں، نے وزیر دفاع ساتوشی موریموتو سے ملاقات کی اور اپنے غضب کا اظہار کیا، اور مبینہ جرم کو “پاگل پن” قرار دیا۔
اگست میں ایک امریکی فوجی کی جانب سے جنسی تشدد کے ایک اور مبینہ مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے رپورٹروں کو بتایا: “یہ نفرت انگیزی کے سوا کچھ نہیں”۔
اوکی ناوا کی صوبائی پولیس کے ترجمان تاکاشی شیرادو کےمطابق، مذکورہ دونوں ملزمان جاپانی پولیس کی حراست میں ہیں۔