ٹوکیو: نامہ نگاروں نے بدھ کو اطلاع دی کہ ہوکائیدو کے دیہی علاقے میں ایک مکان ڈھانے والے تعمیراتی کارکنوں کو لِونگ روم کے فرش تلے ٹین کے ڈبے میں ٹھنسے ہوئے 2.6 کروڑ ین نقد ملے ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق، یہ مکان، جو زرعی قصبے کیمبوچی میں ہے، دو سال سے خالی تھا جب اس کا بوڑھا مالک فوت ہو گیا۔
نامہ نگاروں نے کہا کہ یہ نقدی — قریباً 2600 نوٹ جن میں ہر ایک کی مالیت 10,000 ین ہے اور بنڈلوں یا لفافوں میں بند ہیں — ہونشو میں واقع مرحوم کے رشتہ داروں کو پہنچا دی جائے گی۔
مقامی پولیس اسٹیشن کے ایک ترجمان نے ٹیلی فون کے ذریعے بتایا، “چونکہ یہ نقدی کسی فرد کے مکان سے برآمد ہوئی تھی، اس لیے واضح ہے کہ یہ کس کا روپیہ تھا”۔ “چناچہ ہم اسے گمشدگی اور مل جانے کے کیس کے طور پر نہیں دیکھیں گے۔”