امریکی فوج اوکی ناوا ریپ کی تفتیش میں مدد کر رہی ہے

ٹوکیو: امریکی فوج نے جمعرات کو کہا کہ وہ دو امریکی فوجی ملاحوں پر اوکی ناوا میں ایک خاتون کے ریپ میں ملوث ہونے کے الزامات کی تفتیش میں جاپانی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

اس واقعے نے جاپانی حکومت کی جانب سے احتجاجوں اور اوکی ناوا کی جانب شور شرابے سے کو جنم دیا ہے، جو جاپان میں امریکی فوجی اڈوں میں سے نصف سے زائد کا میزبان ہے۔

جاپان میں امریکی بحریہ کے ایک ترجمان کمانڈر کینتھ مارشل نے کہا کہ فوجی حکام اوکی ناوا کی پولیس کی تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں اور اس کی مدد کر رہے ہیں، جس نے منگل کو دو فوجی ملاحوں کو ایک عورت کا ریپ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

مارشل کا کہنا ہے کہ بحری جرائم کی تفتیشی سروس نے اپنی تفتیش بھی شروع کر دی ہے، اگرچہ بنیادی دائرہ اختیار جاپان کو حاصل ہے۔

جوائنٹ ائیر اسٹیشن، فورٹ ورتھ، ٹیکساس کے ملاح کرسٹوفر براؤننگ اور پیٹی آفیسر تھرڈ کلاس سکائلر ڈوزی واکر ایک مختصر قیام کے دوران اوکی ناوا میں تھے (جب یہ واقعہ رونما ہوا)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.