30 سال قبل یاکوزا سے روابط رکھنے کی بنا پر وزیر انصاف ممکنہ طور پر مستعفی ہو جائیں گے

ٹوکیو: میڈیا نے جمعہ کو کہا کہ منظم جرائم کے ساتھ 30 سال قبل روابط رکھنے کا اعتراف کرنے کے بعد وزیر انصاف کیشو تاناکا، جنہیں صرف 18 دن قبل تعینات کیا گیا تھا، استعفی دے دیں گے۔

تاناکا کو تین ہفتے سے بھی کم عرصہ پہلے ایک رد و بدل کے تحت کابینہ میں لایا گیا تھا، جس کا مقصد وزیر اعظم یوشیکو نودا کی متزلزل انتظامیہ کو سہارا دینا تھا۔ یومیوری شمبن کے مطابق، تاناکا نے جمعرات کو رات گئے کہا، “مجرم سینڈیکیٹ کے ساتھ تعلق بہت پرانی کہانی ہے”۔

تاہم ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے ایک سینئر اہلکار نے کہا: “تاناکا کو استعفی دے دینا چاہیے اور میں نے وزیر اعظم سے ایسا کہہ دیا ہے،” جبکہ وزیر اعظم کے قریبی ایک اور اہلکار نے کہا “ہم تاناکا کو مزید نہیں بچا سکتے”۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے رپورٹروں کو بتایا، جمعہ کی صبح تاناکا نے “صحت کے مسائل” کی بنا پر کابینہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.