چین نے جمعہ کو مشرقی بحر چین میں بحری جہاز، طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیج کر جنگی مشقوں کے ذریعے اپنے رگ پٹھے کھولے جس سے جاپان کے ساتھ کھردرے علاقائی تنازع کی آگ پر مزید تیل ڈلنے کا امکان ہے۔
چین نے کہا کہ اس کی مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ 11 جہازوں کا ایک بیڑہ، بشمول کچھ جنگی بحری جہاز، اور آٹھ طیارے بھیجے گئے تھے، جو بیجنگ کا سرحدی جھگڑے، جس نے خطے کے دو ہیوی ویٹوں کے درمیان تعلقات سرد تر کر دئیے ہیں، میں اب تک کا سب سے زیادہ جھگڑالو قسم کا فعل ہے۔
یہ واضح نہیں تھا کہ مشرقی بحر چین میں کس جگہ جنگی مشقیں کی جا رہی تھیں۔
جیسے جیسے تنازع شدید ہوا ہے چین اس سے قبل جزائر کے قریبی پانیوں میں نگرانی کے جہاز اور گشتی ماہی گیر کشتیاں بھی بھیج چکا ہے۔