ٹوکیو: کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق، پولیس نے ہفتے کو ایک آدمی کو حراست میں لیا جس نے مبینہ طور پر جاپان کے شمال مغرب میں ایک ریلوے اسٹیشن پر پانچ لوگوں تیز دھار آلے کے وار سے گھائل کر دیا۔
ایجنسی نے فائر فائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ پانچوں شکار “تمام مرد” کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ان کے زخم زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے نہیں لگتے تھے۔
ایک راہ گیر نے فوکوکا شہر میں ہاکاتا ریلوے اسٹیشن پر صبح صبح ہونے والے اس حملے سے فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔
کیودو کے مطابق، پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے حملہ آور ہونے کا شبہ ہے، جس سے منسوب بیان کے مطابق وہ “لوگوں کو گھائل کرنا چاہتا تھا”۔
جاپان، جہاں پُر تشدد جرائم کی شرح کم ہے، 2008 میں صدمے میں آ گیا تھا جب ٹوکیو میں خنجر بردار حملہ آور نے قتل عام کر ڈالا جس میں سات لوگ ہلاک ہوئے۔
29 سالہ توموہیرو کو مصروف اکیہابارا ضلعے میں دوپہر کے کھانے کے وقت کیے گئے حملے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جس میں اس نے خریداروں کے ہجوم میں ٹرک گھسیڑ دیا تھا جس کے بعد اس نے راہ گیروں پر خنجر سے حملے شروع کر دئیے۔