اپوزیشن کا الیکشن کی مقررہ تاریخ کا مطالبہ؛ نودا کی مزاحمت

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے جمعہ کو کہا کہ حکومت 29 اکتوبر سے دائت کے اضافی سیشن کا اہتمام کرے گی تاکہ قریباً نصف سے زائد بجٹ خرچوں کو کور کرنے والا بل پاس کروانے کی کوشش کی جا سکے، جس سے جلد انتخابات کی متلاشی اپوزیشن کے لیے طاقت کے مظاہرے کا ایک اور اسٹیج سیٹ ہو گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم یوشیکو نودا جلد انتخابات، جن کا انہوں نے اگست میں وعدہ کیا تھا، کے لیے واضح تاریخ دینے سے انکار کے بعد اپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ نودا جمعہ کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر شینزو ایبے اور نیو کومیتو پارٹی کے سربراہ ناتسوؤ یاماگوچی سے ملے تھے۔

رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈی پی جے اپنے اپوزیشن حریفوں سے پیچھے جا رہی ہے جو ایوانِ بالا، جہاں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے، میں قانون سازی بلاک کرنے کی دھمکی دے کر  نودا کو اپنا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

نودا نے اپوزیشن کی جانب سے سیلز ٹیکس بڑھانے کے اپنے اہم منصوبے کی حمایت کے بدلے میں جلد الیکشن کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.