نوبل انعام یافتہ محقق کو حکومت کی جانب سے واشنگ مشین کا تحفہ

جاپان کے شینیا یاماناکا کو جب اس ماہ کے شروع میں برطانوی محقق جان گورڈن کے ہمراہ نوبل انعام برائے طب سے نوازا گیا تو دونوں نے چاہے 1.2 ملین ڈالر جیتے ہوں، تاہم اب وہ ایک نئی واشنگ مشین بھی حاصل کر رہے ہیں۔

یاماناکا نے مذاق میں کہا کہ جب وہ اپنی واشنگ مشین ٹھیک کر رہے تھے تو انہیں اوسلو کی کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ انہوں نے انڈیوسڈ پلوری پوٹنٹ اسٹیم سیل تحقیق میں کامیابی پر انعام جیتا ہے، اور اس کے بعد سے انہیں اس مشین کی مرمت مکمل کرنے کا وقت نہیں ملا۔

جمعہ کو جاپان کی وزیر سائنس ماکیکو تاناکا نے کہا کہ انہوں نے یاماناکا کو تحفے میں ایک سند پیش کی ہے جس پر ان کے 16 رفقائے کار کے دستخط ہیں، جبکہ ہر ایک نے 10,000 ین کا چندہ دیا ہے، تاکہ ان کا خاندان ایک نئی واشنگ مشین منتخب کر سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.