جاپان جزیروں کے تنازع کے پرامن حل کا متلاشی ہے، گیمبا

بیجنگ کی جانب سے علاقے میں بحری اور فضائی مشقیں کرنے کے بعد، جاپان کے وزیر خارجہ نے یہاں جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ علاقائی تنازع کو پرامن انداز میں حل کرنا چاہتا ہے۔

کوئی چیرو گیمبا نے جرمن دارالحکومت کے دورے کے دوران رپورٹروں کو بتایا کہ جاپان عرصہ دراز سے جاری تنازع کو مزید شدید ہونے سے بچانا چاہتا ہے اور انہوں نے چین سے مکالمے کے لیے کہا۔

انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب گوئیڈو ویسٹر ویلے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں مترجم کے ذریعے کہا، “میں یہاں جو کچھ کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ بالآخر ہم بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر پرامن حل کے متلاشی ہیں”۔

چین نے جمعہ کو مشرقی بحر چین میں بحری جہاز، طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیج دئیے تھے جو اس تنازع، جس نے بیجنگ اور ٹوکیو میں تعلقات سرد تر کر دئیے ہیں، میں اس کا اب تک سب سے زیادہ جھگڑالو قسم کا فعل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.