ہانگ کانگ: چین کے سستے کیرئیر اسپرنگ ائیر لائن نے جاپان کے لیے مفت ٹکٹ کی پیشکشیں منسوخ کر دی ہیں، جب علاقائی تنازع کے دوران بڑھتے ہوئے قوم پرستانہ جذبات کے ایک واقعے میں بلاگروں نے کمپنی پر آنلائن شدید تنقید کی اور اسے غدار کا خطاب دے ڈالا۔
ملک کے سب سے بڑے کم لاگت والے نجی کیرئیر نے جمعہ کو شنگھائی کے پوڈونگ ہوائی اڈے سے ساگا صوبے تک فری راؤنڈ ٹرپ کی پیشکش واپس لے لی، جس کا اجرا ہوئے صرف اڑھائی دن ہوئے تھے۔
ائیر لائن کے ترجمان ژینگ وُآن نے رائٹرز کو بتایا، “ہم نے ہم وطنوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلی رات یہ پیشکش منسوخ کر دی”۔
بلاگر نے کہا تھا، “چینی قوم پرستوں کو اسپرنگ ائیر لائن کا بائیکاٹ کرنا چاہئے”۔
جب یہ پوچھا گیا کہ آیا اسپرنگ ائیر لائن جاپان کے لیے اپنی گنجائش میں مزید کمی کرے گا، چونکہ جزائر کے تنازع نے اس سستی ائیر لائن اور دوسرے چینی حریفوں کو جاپان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی پر مجبور کر دیا تھا، تو ان کے ترجمان نے کہا: “ہم نے پہلے یہ پیشکش منسوخ کی اور اب ہم مزید تنازع پیدا کرنے کے لیے بہت زیادہ بولنا نہیں چاہتے”۔