جامعہ ٹوکیو نے بے عزت شدہ اسٹیم سیل محقق کو برخاست کر دیا

ٹوکیو: ٹوکیو: 48 سالہ ہیساشی موریگوچی، بے عزت شدہ طبی محقق جس نے پچھلے ہفتے جھوٹا دعوی کیا تھا کہ اس نے راغب شدہ خلیاتِ ساق (انڈیوسڈ پلوری پوٹینٹ اسٹیم سیلز) کو استعمال کرتے ہوئے دل کے کم از کم چھ مریضوں کے قلبی پٹھوں کے خلیات ٹرانسپلانٹ کیے ہیں، کو جامعہ ٹوکیو نے جمعہ کو برخاست کر  دیا۔

پچھلے ہفتے یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد، جامعہ ٹوکیو ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ وہ موریگوچی کی جانب سے ماضی میں کیے جانے والے تحقیقی دعووں کی صداقت کی تفتیش کرے گا۔ اس نے کہا کہ اُس نے موریگوچی کے پانچ دعووں کو جھوٹا پایا ہے۔

موریگوچی نے اولاً یہ دعوی کیا تھا کہ اس نے چھ ٹرانسپلانٹ 14  فروری سے ستمبر کے اواخر تک ایک امریکی ہسپتال میں سرانجام دئیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.