ہوکائیدو کا تنازعات کےدوران چینی سرمایہ کاروں، سیاحوں کو خوش آمدید

ٹوکیو: ہوکائیدو کے گورنر کا کہنا ہے کہ چپقلش کے باجود، کہ جس کی وجہ سے بیجنگ کے جنگی بحری جہاز ٹوکیو کے پانیوں کے گرد منڈلاتے دیکھے جا چکے ہیں، چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

ہارومی تاکاہاشی نے کہا کہ ہوکائیدو کے لوگوں کے لیے چینی لوگوں کو ناپسند کرنا “ناممکن” ہے، باوجودیکہ چین میں جاپان مخالف جذبات بلندی پر ہیں اور جسمانی حملوں کے اکا دکا واقعات بھی سامنے آنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاکاہاشی نے رپورٹروں کو بتایا، “ہم چینی سیاحوں اور سیاحتی انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔

تاکاہاشی نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے کہا کہ جزیرے پر جنگل اور پانی کی گزرگاہوں سے متعلق سودوں پر نگرانی کے قوانین کا مقصد غیر ملکی خریداریوں کو محدود کرنا نہیں۔

تاکاہاشی نے کہا، “یہ آرڈیننس ہوکائیدو کے فطرت کے خزانے، لذیذ کھانوں اور مقامی رہائشیوں کے کھلے پن کی حفاظت کے لیے متعارف کروایا گیا تھا، جس سے چینی لوگ محبت کرتے ہیں”۔

تاکاہاشی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہوکائیدو چین کے ساتھ علاقائی سطح پر تعلقات ایک ایسے وقت بہتر کر سکتا ہے جب ملکی سطح پر تعلقات بدمزگی کا شکار ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.