اوکی ناوا کے گورنر کا دورہ واشنگٹن

ٹوکیو: اوکی ناوا کے گورنر ہیرکازو ناکائیما اتوار کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں وہ امریکی حکومت کے اہلکاروں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ناکائیما نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وہ پچھلے ہفتے دو امریکی فوجیوں کی جانب سے ایک خاتون کے مبینہ ریپ کے بعد افواج کی حالت کے معاہدے (ایس او ایف اے) پر نظر ثانی کے سلسلے میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

گورنر کا ارادہ بارہ امریکی اوسپرے طیاروں کی امریکی ائیر بیس فوتینما میں تعیناتی پر احتجاج کرنے کا بھی ہے۔

ناکائیما کا عرصہ دراز سے یہ موقف ہے کہ جاپانی حکومت امریکی حکومت کے ساتھ دفاعی معاملات پر مذاکرات کے دوران اوکی ناوا کے لوگوں کی خواہشات کو ٹھیک طرح ان تک نہیں پہنچاتی۔

جمعرات تک جاری رہنے والے اپنے واشنگٹن کے دورے کے دوران ناکائیما پینٹاگان کے نچلے درجے کے اہلکاروں سے ملیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.