ٹوکیو: گیگازائن میگزین کی جانب سے حال ہی میں ٹوکیو میں منعقدہ خصوصی سامان کی نمائش اور انسدادِ دہشت گردی کانفرنس کا دلچسپ احوال شائع کیا گیا ہے۔
اس کنونشن میں تانی زاوا کارپوریشن کے بوتھ پر ایک سوئیٹر جیسی چیز نمائش کے لیے موجود تھی جو خنجر کے وار سے آنے والے زخموں سے بچاتی ہے۔ یہ انتہائی آرام دہ قسم کی زرہ بکتر لگ رہی تھی۔
یہ شرٹ ‘کٹ ٹیکس پرو’ نامی ایک مادے سے بنائی گئی ہے جسے برطانوی حفاظتی لباس ساز کمپنی پی پی ایس ایس نے ڈیزائن کیا ہے۔
یہ دھاگہ کٹاؤ کے خلاف مزاحمت کے اعلی ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے، تاہم اس کے خالق زور دیتے ہیں کہ یہ “کٹاؤ مزاحم” ہے نہ کہ “کٹاؤ پروف”۔ چناچہ اسے خریدنے کے بعد سینے پر برقی آری رکھ کر نہ چلائیں ورنہ کام خراب ہو سکتا ہے۔
سی کیٹ 2012 میں نمائش پر موجود اس شرٹ میں ایک کالر بھی موجود ہے جسے آپ کھڑ ا کر کے اپنے حلق کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔