ٹوکیو: ایک 18 سالہ نوجوان نے ہفتے کی رات ٹوکیو میں جے آر کونیتاچی اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے آنے والی ٹرین کے راستے میں کود کر جان دے دی۔
پولیس نے کہا کہ نوجوان کو شام ساڑھے سات بجے چُوؤ لائن پر ایک ٹرین نے ٹکر ماری۔ اس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ نوجوان اس شام جب گھر سے نکلا تو اس نے اپنے والدین کو کہا تھا کہ وہ اسکول جا رہا ہے۔ کئی عینی شاہدین سے منسوب بیانات کے مطابق، لڑکا پلیٹ فارم کی کگر تک چل کر گیا اور اچانک پٹڑیوں پر چھلانگ لگا دی۔