کوسٹ گارڈ نے جلتے مال بردار جہاز سے 64 چینی ملاح بچا لیے

ٹوکیو: جاپان کے کوسٹ گارڈ  نے ایک جلتے مال بردار بحری جہاز سے تمام کے تمام 64 چینی ملاح بچا لیے، جبکہ دونوں اقوام متنازع جزائر پر ایک درشت جھگڑے میں الجھی ہوئی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کو ہفتے کی رات تائیوانی حکام نے 12703 ٹن وزنی مِنگ یانگ پر آگ کی اطلاع دی اور جائے وقوعہ پر گشتی جہاز  اور طیارے بھیجے، جو اوکی ناوا سے 150 کلومیٹر کی دوری پر تھی۔ اتوار کو جاپانی کوسٹ گارڈ نے جان بچانے والی کشتی پر بھاگنے والے 21 لوگوں کی جانب بچا لی تھی، جبکہ 43 مزید جلتے ہوئے مال بردار جہاز کے ڈیک پر ہی رہے، جو سینٹ وِنسنٹ اور گریناڈائنز میں رجسٹرڈ تھا۔

جاپان کوسٹ گارڈ جلتے ہوئے مال بردار بحری جہاز کے انتہائی مغرب میں واقع متنازع جزائر کے گرد موجود پانیوں کی نگرانی میں مصروف رکھا گیا ہے، جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اتوار کو جزائر کے گرد متصل پانیوں میں چار سرکاری چینی جہاز موجود تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.