ٹوکیو: میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی کہ ٹوکیو میں ایک بوڑھا آدمی اس وقت ہلاک ہو گیا جب سڑک صاف کرنے والے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی اور اس کی لاش کو گھسیٹ کر کوڑا تلف کرنے کی جگہ لے گیا جہاں اسے کوڑے کرکٹ میں پایا گیا۔
یومیوری شمبن اور سانکے ئی شمبن نے کہا، آدمی کی لاش، جس کی عمر کا اندازہ 69 سال ہے، کو خلیج ٹوکیو کے قریب کوڑا تلف کرنے کی جگہ پر ایک کارکن نے دریافت کیا جو سڑک صاف کرنے والے ٹرک کے پھینکے گئے کوڑے کے ڈھیر پر پڑی تھی۔
فُوجی نیوز نیٹ ورک کے مطابق، خیال ہے کہ یہ شخص پچھلے منگل کی صبح ابتدائی گھڑیوں میں گلی میں لیٹا ہوا تھا جب اسے ٹکر لگی، اور مزید کہا کہ اس کے جوتے پتھروں سے بھرے ہوئے تھے اور اس کی لاش میں کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔