تیونس: جاپان تیونس کو جمہوریت کی جانب تبدیلی اور اقتصادی بحالی کے لیے مدد کی مد میں 600 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
تیونس کے مرکزی بینک کے گورنر چادلی آیاری نے کہا کہ اس ماہ عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے دورہ جاپان کے بعد تیونس نے منظوری حاصل کی۔
چادلی آیاری نے مزید تفصیلات نہ بتاتے ہوئے کہا، “جاپانی حکومت نے تیونس کو اپنی منظوری سے نوازا ہے جو اسے سال 2012 کے اختتام سے قبل عالمی مالیاتی منڈی میں 600 ملین ڈالر تک کا قرض جاری کرنے کی اجازت دے گی”۔