فوکوکا: فوکوکا کی پولیس نے اتوار کو کہا کہ ناکاسو ضلع میں 28 بارز کو ہفتے کی رات دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہیں۔ تمام کے تمام بارز نے اپنے دروازوں یا کھڑکیوں پر ایسے سٹکرز لگا رکھے تھے جن کے مطابق بار میں گینگ اراکین کا داخلہ منع تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ فون کالیں ہفتے کی رات 9 سے 10:30 کے دوران کی گئیں۔
یہ دھمکیاں اس ماہ کے شروع میں کیتاکیوشو میں حملوں کے ایک سلسلے کے بعد سامنے آئی ہیں، جہاں بار یا بار ملازمین پر حملوں کے پانچ واقعات رونما ہوئے تھے۔ تمام کیسوں میں بارز نے ایسے سٹیکر لگائے ہوئے تھے جن میں گینگسٹروں کو اندر آنے سے خبردار کیا گیا تھا۔