2 ہلاکتوں میں مطلوب شخص 10 سال پولیس سے بھاگنے کے بعد مر گیا

اوکایاما: پولیس کے مطابق، ایک آدمی، جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک دوہرے قتل میں مطلوب تھا، اوکایاما میں بیمار پڑنے کے بعد 19 اکتوبر کو مر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 52 سالہ توشیکازو کوئیکی، جو اصل میں ہوکائیدو کا رہائشی تھا، ایک باپ اور بیٹے کے قتل کے سلسلے میں پورے ملک میں اشتہاریوں کی فہرست میں شامل تھا، جنہیں اس نے اپریل 2001 میں توکوشیما میں گلہ گھونٹ کر مار دیا تھا۔ پولیس نے نشاناتِ انگشت کے ریکارڈ اور باقیات کی طبعی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے پتا چلایا کہ مرنے والا کوئیکی ہی تھی۔

پولیس کے مطابق، کوئیکی نے عورت، جس کے ساتھ وہ اپارٹمنٹ شئیر کرتا تھا، کو بتایا تھا کہ اس کا نام جونیچی اوگاساوا اور عمر 55 سال ہے۔ “میں نہیں جانتی تھی کہ اس کا قتل کے واقعات سے کوئی تعلق بھی تھا۔”

کوئیکی تب سے قتل کے جرم میں مطلوب تھا جب 20 اپریل، 2001 کو توکوشیما میں 66 سالہ ماسارو ماتسودا کی لاش اس کے جلے ہوئے مکان سے برآمد ہوئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.