ٹوکیو: اوکی ناوا کے مقامی قانون سازوں نے پیر کو ایک قرارداد پاس کی جس میں دو امریکی فوجی ملازمین کی جانب سے ایک جاپانی عورت کے مبینہ ریپ پر “سخت برہمی” کا اظہار کیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوج کی موجودگی پر درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
اس قرارداد، جو جزائری سلسلے کی اسمبلی نے متفقہ طور پر پاس کی، نے کہا کہ امریکی فوج اپنے ہزاروں ملازمین کو قابو میں رکھنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی۔
“ایک اور واقعہ پیش آ چکا ہے۔ درحقیقت ایسے واقعات کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،” اس نے کہا۔ “اپنی شدید برہمی کے ساتھ ہمیں امریکی فوج کی جانب سے ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے کی جانے والی حالیہ کوششوں پر سوال اٹھانا چاہیئے۔”
اس قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی فوجی ملازمین، ان کے اہلخانہ یا ان کے نوکروں کی جانب سے 40 سال، جب استوائی خطے کے جزائر پر مشتمل یہ لڑی 1972 میں جاپان کو واپس کی گئی، کے دوران 5700 سے زیادہ جرائم کیے گئے۔
اس قرارداد میں اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ “جاپان امریکہ ‘افواج کی حالت کے معاہدے’ پر بنیادی نظر ثانی کی جائے”، جس کے بارے میں ہیروکازو ناکائیما کا کہنا تھا کہ اس نے اس جزیرے کو موثر انداز میں امریکی فوج کے لیے خارجی جگہ بنا دیا ہے۔