ایہائم میں جنگلی سُوَر کا لڑکے، آدمی پر حملہ

پولیس نے پیر کو کہا کہ ایماباری شہر، صوبہ ایہائم میں ایک جنگلی سُوَر نے 9 سالہ لڑکے اور 67 سالہ آدمی پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس علاقے میں جنگلی سُوَروں کی جانب سے حملوں کے ایک سلسلے کے تازہ ترین شکار ہیں۔

سپورٹس نیپون کے مطابق، ایلیمنٹری اسکول کا طالبعلم لڑکا اتوار کو صبح 8:30 بجے اپنے گھر کے نزدیک واقع کھیت میں جنگلی سُوَر کا نشانہ بنا۔ لڑکے کو سر اور بازوؤں پر چوٹیں آئیں۔ قریباً 30 منٹ بعد ایک 67 سالہ بوڑھا، جو قریب ہی چہل قدمی کر رہا تھا، جنگلی سُوَر کے حملے کا نشانہ بن گیا۔

پولیس نے اطراف کے علاقے کو محتاط رہنے کو کہا اور جنگلی سُوَر کی تلاش کے لیے مقامی شکاریوں کے ساتھ گشت میں میں اضافہ کر دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.