پروڈیوسر کے احتجاج کے باوجود ٹوکیو کے فلمی میلے میں چینی فلم کی نمائش

ٹوکیو: ٹوکیو کے عالمی فلمی میلے کے منتظمین نے منگل کو کہا کہ وہ پروڈیوسروں کی جانب سے علاقائی تنازع کی بِنا پر فلم کو طاق پر رکھنے کی درخواستوں کے باوجود ایک چینی ساختہ فلم کی نمائش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وینگ جِنگ کی “فینگ شوئی” نامی چینی فلم، جو میلے کے سب سے بڑے انعام کے لیے نامزد ہونے والی اکلوتی چینی فلم ہے، کے پیچھے موجود کمپنیوں نے کہا کہ وہ غیر آباد جزائری سلسلے پر حاکمیت کے تنازع پر احتجاجاً اپنا اندراج واپس لینا چاہتے ہیں۔

توشیما نے کہا کہ فلم کی نمائش اس لیے کی گئی چونکہ میلے میں اپنا کام جمع کروانے والے پروڈیوسروں کے ساتھ معاہدہ موجود تھا کہ فلم کو ہٹانے کے لیے منتظمین کی اجازت درکار ہو گی۔

(اس تنازع کی وجہ سے) چین میں سڑکوں پر مظاہرے ابل پڑے تھے، جن میں سے اکا دُکا نے جاپانی فرموں کو بھی نشانہ بنایا، اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سفارتکاروں کے مابین لفظی جنگ بھی ہوئی تھی۔ف

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.