ٹوکیو: شوکان آساہی میگزین نے منگل کو اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو سے پچھلے ہفتے کے ایک مضمون، جس میں اس نے ہاشیموتو کے والد کو یاکوزا سے روابط رکھنے والا “بوراکومِن” (دیہاتی آدمی) قرار دیا، اور مئیر کا تقابل جرمن آمر ایڈ وولف ہٹلر سے کیا تھا، پر دو صفحات طویل معذرت نامہ شائع کیا۔
اس معذرت نامے میں شوکان آساہی نے اپنے “غیر مناسب” مضمون پر معذرت کی، اور کہا “ہم اشاعت سے قبل مضامین کی جانچ کے نظام پر سختی سے نظر ثانی کرنے جا رہے ہیں”۔
اس نے کہا کہ اس مضمون، جو ایک سلسلے کا پہلا حصہ تھا اور جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا ہے، کا مقصد قارئین کو ہاشیموتو کے بارے میں ایک قریبی منظر نامہ فراہم کرنا تھا، جو ایوانِ نمائندگان کے آئندہ انتخابات میں نمایاں کھلاڑی بننے جا رہے ہیں۔