پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک 94 سالہ بوڑھے اور اس کے 62 سالہ بیٹے کی لاشیں فوچو، ٹوکیو میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہیں، جو بظاہر قدرتی حالات میں مرے ہیں۔
پولیس کے مطابق، سابورو تامورا اور اس کے سب سے بڑے بیٹے ہیدیکی کی لاشیں ان کے عزیز و اقارب نے اس وقت دریافت کیں جب وہ پیر کو ان کے گھر گئے۔ پولیس نے کہا، اگرچہ دو دن قبل جب اہلخانہ نے انہیں فون کیا تو دونوں ٹھیک ٹھاک تھے، تاہم دونوں آدمی پہلے سے موجود بلند فشارِ خون اور ذیابیطس کی علامات سے دوچار تھے، جن کے بارے خیال ہے کہ وہ بھی موت کی وجہ بنیں۔
پولیس نے کہا کہ ان آدمیوں کی موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔