ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو کے نیریما وارڈ میں ایک آدمی کو لڑکیوں کے ایلیمنٹری اسکول میں مداخلتِ بے جا کرنے کے جرم میں حراست میں لیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر نیم قانونی جڑی بوٹیوں کی تمباکو نوشی کی ہوئی تھی، جنہیں لوپ ہول منشیات بھی کہا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق، 37 سالہ آدمی جون اونوکی نے قریبی سپر مارکیٹ میں اس وقت ہلچل مچا دی جب وہ اپنی قمیض اتار کر “بے قابو” ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس نے بنا قمیض کے ہی سپر مارکیٹ چھوڑی، اور قریبی اسکول کے 150 سینٹی میٹر اونچے جنگلے کو پھلانگ گیا۔
پولیس نے کہا کہ اونوکی اسکول گراؤنڈز میں داخل ہو گیا اور ایک طالبہ سے ملا۔ جب اونوکی اس کے قریب پہنچا تو لڑکی نے گر کر اپنا گھٹنا چھِلوا لیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اونوکی “عجیب و غریب نظر آنے والا انسان تھا”۔ اس کی آنکھیں وحشیانہ انداز میں ادھر اُدھر گھوم رہی تھیں۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اونوکی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ رونما ہونے سے قبل وہ نیم قانونی جڑی بوٹیوں کی تمباکو نوشی کرتا رہا تھا۔