ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے وزیر انصاف کیشو تاناکا، جنہوں نے منگل کو صحت کے مسائل اور گینگسٹروں سے تعلقات اور قابل اعتراض عطیات وصول کرنے کی اطلاعات کے بعد استعفی دے دیا، کے متبادل کا اعلان کیا ہے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے بدھ کو کہا کہ ماکوتو تاکی وزارتِ انصاف میں واپس آ جائیں گے۔ تاکی نے یکم اکتوبر کو کابینہ میں رد و بدل کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
فوجیمورا نے کہا، “سابق وزیر انصاف تاکی کو وزارتِ انصاف کے طریقہ کار کی اچھی سمجھ بوجھ ہے”۔
تاناکا کو دل کی بے قاعدہ دھڑکن اور دوسرے مسائل کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم وہ انہیں دوسرے الزامات کا بھی سامنا تھا کہ انہوں نے قابل اعتراض سیاسی عطیات وصول کیے اور 30 برس قبل منظم جرائم سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت کی شادی میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تاناکا کا استعفی وزیر اعظم یوشیکو نودا کی غیر مقبول انتظامیہ کے لیے ایک اور دھچکے کے طور پر دیکھا گیا۔