ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا، جن کے متنازع جزائر خریدنے کے منصوبے نے چین کے ساتھ سلگتا ہوا عناد تخلیق کیا، نے جمعرات کو جاپان کے عدم تشدد کے حامی آئین کو “بدصورت” قرار دیا اور قومی طاقت کے حصول کی کوشش کا آغاز کر دیا۔
80 سالہ بڑبولے اشی ہارا نے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک کی کمان سے اپنا کردار ترک کر کے متوقع عام انتخابات سے قبل اپنی نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔
اشی ہارا نے ایک سفید لفافے کی نمائش کرتے ہوئے نیوز کانفرنس کو بتایا، “آج سے میں بطور ٹوکیو گورنر مستعفی ہوتا ہوں”۔ “میں قومی سیاست میں واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔”
اشی ہارا، جو کئی عشروں سے قومی مکالمے میں ایک غصیل آواز رہے ہیں، اپنی نئی مہم جوئی کے لیے ننھی سی دائیں بازو کی جماعت سن رائز پارٹی میں بطور شریک رکن شامل ہوں گے۔
جمعرات کو اشی ہارا نے کہا کہ وہ ہاشیموتو کے گروپ کے ساتھ “تعاون اور شراکت کریں گے”، جبکہ اوساکا کے مئیر نے کہا کہ وہ اشی ہارا کے ساتھ “بہت سے مباحث” کریں گے۔