برازیلی طالبہ نے اپنی دوشیزگی آنلائن نیلامی میں 780,000 ڈالر کے عوض جاپانی شخص کو بیچ دی

سڈنی: ایک آسٹریلوی فلم ساز کی منظم کردہ ڈاکیومنٹری کا جزو ہونے کے تحت ایک برازیلی طالبہ نے اپنی دوشیزگی آنلائن نیلامی میں 780,000 ڈالر کے عوض بیچ دی اگرچہ ایسا ہی کرنے والے ایک آدمی کو صرف 3000 ڈالر حاصل ہو سکے۔

فلم “ورجنز واٹنڈ” کی ویب سائٹ کے مطابق، 20 سالہ کیٹرینا میگلیورینی کے لیے 15 بولیاں لگیں، جبکہ ایک جاپانی شخص، جس کا نام صرف ناتسو بتایا گیا، نے بدھ کی رات نیلامی جیت لی۔

اُس نے اِس مقابلے میں 14 دوسرے اشخاص کو شکست دی جو زیادہ تر برازیل میں سے  تھے، تاہم بھارت، آسٹریلیا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے بھی موجود تھے۔

سڈنی کے 21 سالہ طالبعلم الیکس سٹیپانوف، جس کے کنوار پن کی نیلامی بھی کی گئی تھی، نے 3000 ڈالر حاصل کیے جو ایک برازیلی عورت نے ادا کیے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ آسٹریلیا جانے والے ایک طیارے پر میگلیورینی کو اس کے خریدار کے “سپرد” کر دیا جائے گا، اور یہ کہ ایک خفیہ جگہ پر اپنی دوشیزگی کھونے سے قبل اور بعد میں اس کا انٹرویو کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.