آڈاچی وارڈ نے کوڑا بھرے گھروں کی صفائی کا آرڈیننس پاس کر دیا

ٹوکیو: آڈاچی وارڈ کی اسمبلی نے “گومی یاشیکی” (کوڑے کرکٹ یا غیر استعمال شدہ اشیا سے بھرے مکانوں)، جو عوام کی آنکھوں کا کانٹا اور صحت کے لیے خطرہ ہیں، کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آرڈیننس پاس کیا ہے۔

جاپان میں اپنی نوعیت کا یہ اولین نیا قانون بلدیہ کے دفتر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ رہائشیوں کو تمام کوڑا کرکٹ صاف کرنے پر مجبور کر سکے۔ اگر وہ اپنا کوڑا کرکٹ تلف کرنے کی حامی بھریں لیکن صفائی کے اخراجات برداشت نہ کر سکتے ہوں، تو آڈاچی وارڈ انہیں 1 ملین ین کی زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کر سکے گا۔

اگر رہائشی اپنا گند صاف کرنے سے انکاری ہوں تو وارڈ زبردستی کوڑا کرکٹ تلف کر سکتا ہے۔

وارڈ ذہنی اور جسمانی طبی امداد کی خدمات بھی مہیا کرے گا چونکہ بہت سے “گومی یاشیکی” مالکان بوڑھے ہیں یا ماہرین نفسیات کے مطابق کسی قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.