گونما کا پولیس سربراہ آتش زنی پر نشے میں پہنچا؛ مقامی رہائشیوں کو گالیاں

گونما کی صوبائی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک پولیس سربراہ کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب یہ خبر سامنے آئی کہ وہ پڑوس میں آتش زنی کے موقع پر شراب پی کر پہنچا اور مقامی رہائشیوں سے دشنام طرازی کی۔

پولیس کے مطابق، 58 سالہ کازوؤ ہایاشی، جو ازوما پولیس تھانے کا سربراہ ہے، اطلاع کے مطابق پچھلے ہفتے کی رات آتش زنی کے واقعے پر شراب کے نشے میں پہنچا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ ہایاشی نے اس کے بعد مقامی رہائشیوں سے با آوازِ بلند گالیوں کا تبادلہ کیا اور ایک ماتحت کو تھپڑ مار دیا جو وہاں ہجوم کو کنٹرول کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔

ہایاشی کے رویے پر رہائشیوں نے اس کی شکایت کی۔ پولیس نے کہا، اس نے آتش زنی کے واقعے پر شراب پی کر پہنچنے سے انکار کیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہایاشی، جسے مارچ میں تھانے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کو اس واقعے کے بعد بہودِ ملازمین کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ہایاشی کو اس کے افعال پر تادیبی کاروائی سے گزارا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.