ٹوکیو: ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر رکھوالے ایک مفرور لم ڈھینگ کو پکڑنے کے لیے فطرت کے ساتھ دوڑ لگا رہے ہیں، اس سے قبل کہ وہ منجمد ہو جائے یا سردی کے لیے جنوب کی جانب ہجرت کر جائے۔
پرندوں کے ماہرین نے قیدی فلیمنگو استعمال کر کے مفرور پرندے کو اس جھیل پر سے پکڑنے کی کوشش کی تھی جسے اس نے گھر بنایا ہوا تھا، اور گلابی پروں والے اس پرندے کو پانی کے نیچے سے پکڑنے کے لیے غوطہ خوری کے لباس بھی پہن چکے ہیں۔
تاہم ہوکائیدو، جہاں درجہ ہائے حرارت باقاعدگی سے منفی 10 سینی گریڈ (16 فارن ہائٹ) سے کم ہوجاتے ہیں، میں پارہ گرنے کے ساتھ پرندے کے لیے راستے مسدود ہو رہے ہیں۔
شروع میں جنوب کی جانب پرواز کرنے کے بعد، یہ پرندہ — جسے اس کے رکھوالوں نے کبھی کوئی نام نہیں دیا — کم رنگین بگلوں کے ایک جھنڈ کے ہمراہ بحر اوکھوتسک کے نزدیک پانی کی ایک جھیل میں اتر گیا تھا، جو چڑیا گھر سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔