ٹوکیو کے گورنر کے انتخابات 16 دسمبر کو

ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے پیر کو کہا کہ جانے والے گورنر شینتارو اشی ہارا کی جگہ نئے گورنر کے لیے انتخابات 16 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

سیاسی مہم 29 نومبر سے شروع ہو گی۔ اشی ہارا نے موجودہ نائب گورنر ناؤکی اینوسے کو اپنی جگہ لینے کے لیے آگے کیا ہے، تاہم حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور نیو کومیتو کی جانب سے امیدوار کھڑے کیے جانے کی توقع ہے۔

اشی ہارا نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئی قومی سیاسی جماعت بنانے کے لیے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ان کا استعفیٰ بدھ کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.