معلومات چور سیل فون سافٹویر تقسیم کرنے پر 5 گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے پانچ آدمیوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک سافٹویر تقسیم کیا جو صارفین کے فونوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، 30 سالہ ہیروکاتسو اوکُونو، 28 سالہ یاسوماسا تامائی اور تین دوسرے رفیقانِ جرم پر الزام ہے کہ انہوں نے اس سال مارچ میں ایک موجودہ مقبول گیم اطلاقیے (ایپلی کیشن) ( پیومری دا مووی)  کی تقریباً مماثل نقل تیار کی۔

خیال ہے کہ قریباً 90,000 لوگوں نے وائرس زدہ سافٹویر نصب کیا، جس نے بعد میں سافٹویر پروگرامروں کو صارفین کے سیل فونز کی فون بکس میں سے ذاتی معلومات کی 11.8 ملین چیزیں بھیجیں۔ یہ معلومات بعد میں مبینہ طور پر ڈیٹنگ ویب سائٹس اور سپیمرز کو فروخت کی گئیں۔

پولیس فی الوقت ان پانچوں کے خلاف مقدمہ تیار کر رہی ہے، جنہیں ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر ذاتی معلومات کے رساؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.