اطلاعات کے مطابق جاپان ایران پر امریکی پابندیوں سے استثنا کا متلاشی

نیکےئی بزنس ڈیلی نے منگل کو اطلاع دی کہ جاپان ایران کے خلاف نئی مجوزہ امریکی پابندیوں سے استثنا کا متلاشی ہے جو تہران کی تیل ادائیگیوں کو موثر طور پر منجمد کر دیں گی۔

رپورٹ نے معاملے سے آگاہ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا، وزیر خزانہ کوریکی جوجیما نے امریکی سیکرٹری خزانہ ٹموتھی گیتھرنر سے 11 اکتوبر کو ٹوکیو میں ملاقات کے دوران کہا تھا کہ واشنگٹن جاپانی بینکوں کو استثنا دے۔ جاپانی حکومت کے اہلکار فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

جاپان کے علاوہ ایرانی تیل کے دوسرے درآمد کنندگان بھی ممکنہ طور پر ان نئی مجوزہ پابندیوں کی مخالفت کریں گے۔

جاپان نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے ایرانی خام تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کی ہے۔

مغرب نے ایران پر اس لیے پابندیاں عائد کی ہیں چونکہ اسے شک ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران کہتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام سول مقاصد کے لیے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.