نئے ایٹمی نگران ادارے نے جاپان کے چھ ایٹمی بجلی گھروں کے سلسلے میں آفات کی سیمولیشن چلا کر ایٹمی مضمرات کی حاصل شدہ غلط معلومات کے اجرا پر باضابطہ طور پر معذرت نامہ جاری کیا ہے۔
یہ بیان ایجنسی کی جانب سے جاپان کے 16 ایٹمی بجلی گھروں میں سے ہر ایک پر سیمولیشن چلانے کے بعد ایٹمی آفت کے ممکنہ نتائج کے اجرا کے بعد آیا ہے۔
ترمیم شدہ ڈیٹا کے مطابق، کاشی وازاکی کاریوا پلانٹ پر ایٹمی آفت کی صورت میں ایٹمی تابکاری کی مقدار کی پیشن گوئی 100 ملی سیورٹس تک کی گئی ہے، جو قریباً 40 کلومیٹر کی دور پر ناگاؤکا، صوبہ نی گاتا میں پہنچ جائے گی۔
ایٹمی نگران ادارے نے آفات سے نمٹنے کی نئی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں یہ سفارش بھی شامل ہو گی کہ ایٹمی مراکز کے قریب 30 کلومیٹر دور ہنگامی مراکز قائم کیے جائیں۔