اوساکا: ایک اہلکار نے جمعرات کو کہا، ایک قرضہ زدہ شہر اپنے آپ کو سب سے زیادہ بولی دینے والے کے نام پر دوبارہ نام رکھنے کے لیے پیش کر رہا ہے۔
ایک اہلکار نے کہا ، اوساکا صوبے کا یہ شہر، جو اس وقت ایزومیسانو کہلاتا ہے، اپنے قرض خواہوں کے 100 ارب ین سے زیادہ کی رقم کا مقروض ہے، جبکہ مزید اضافہ کیا کہ اس کی جزوی وجہ قریب ہی واقع کانسائی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔
اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، “شہر نے سڑکوں اور دوسرے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بہت سارا روپیہ خرچ کیا ہے چونکہ ہوائی اڈہ نسبتاً دور دراز علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے”۔
“مئیر کا خیال ہے کہ شہری حکومت کو منافع کمانے کے نئے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔”
ایزومیسانو، جو زیادہ تر تولیہ سازی کی صنعت اور ہوائی اڈے سے قربت کی بنا پر جانا جاتا ہے، کسی اسپانسر کی تلاش میں ہے جو کم از کم ایک ارب ین مہیا کر سکے۔
خریداروں کو ایک دس سالہ معاہدے پر بھی دستخط کرنا ہوں گے جس میں شہر سے تعلق رکھنے کا اقرار کیا جائے گا، مثلاً وہاں اپنا ہیڈ کوارٹر منتقل کرنا۔