امریکہ کی چین جاپان تنازع میں پرسکون رہنے کی ترغیب

واشنگٹن: امریکہ چین اور امریکی اتحادی جاپان پر زور دے رہا ہے کہ وہ علاقائی تنازع میں “کنارے سے ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں” اور عالمی معیشت کے مفاد میں تعاون کریں۔

چین نے جاپانی کنٹرول والے مشرقی بحر چین کے متنازع جزائر کے نزدیک گشت میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے اس ہفتے بحری تنازع پیدا ہوا تاہم طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

معاون سیکرٹری آف اسٹیٹ کرٹ کیمبل نے جمعرات کو کہا کہ یورپی کساد بازاری اور امریکہ کے ابھی ابھی بحال ہونے کے وقت پر شمال مشرقی ایشیا عالمی معیشت کے کاک پٹ کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا: “یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک اس کی قدر کریں جو انہوں نے  تعمیر کیا ہے اور کنارے سے پیچھے ہٹ جائیں”۔

کیمبل نے اس ہفتے ایک ریٹائر چینی ڈپلومیٹ کے شائع شدہ تبصروں، کہ ایشیا میں امریکی پالیسی چین جاپان کشیدگی بڑھا رہی ہے، کو “غیر کار آمد” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اس سے بیجنگ کے موقف کی عکاسی نہیں ہوتی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.