فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے عملے کو خطرے کا نہیں بتایا گیا تھا، کارکن

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے ایک کانٹریکٹ کارکن نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر بحران کے عملے کو خطرے کا نہیں بتایا گیا تھا۔ “اگر آپ ایٹمی بجلی گھر کے کارکن ہیں، تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ فرش پر پانی کا مطلب بری خبر ہے۔” (اس واقعے میں) تہہ خانے میں ٹخنوں تک اونچے پانی میں چل کر دیوار پر لگے سوئچ بورڈ کو چیک کرنے جانے والے کارکنوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے ربڑ کے جوتوں میں سے پانی گرم محسوس ہوا تھا۔

مذکورہ کارکن کے وکلاء، جو دوسرے مقدمات میں کئی ایٹمی بجلی گھر کارکنان کی نمائندگی کر رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ ٹیپکو اور اس کے سب سے بڑے ٹھیکیدار نے اسے اور پانچ دوسرے آدمیوں کو غیر قانونی طور پر ایسے علاقے میں بھیجا جہاں تابکاری کی مقدار مکمل حفاظت کے بغیر مقررہ حدود سے کئی گنا زیادہ تھی۔ “میں نے سخت محنت کی، اپنے خاندان اور بچے کی قربانی دی اور بدلے میں یہ حاصل کیا ۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.